واشنگٹن: آئی ایم ایف نے پاکستان کو کل 3ارب ڈالرز کی ادائیگی ہونے کی خوشخبری سنا دی،آئی ایم ایف کی کمیونیکیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا ہے کہ معاہدے کے تحت پاکستان کو کل 3 ارب ڈالرز کی ادائیگی ہوگی۔واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈائریکٹر جولی کوزیک نے کہا کہ 19 مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ ہوا اس معاہدے کے تحت پاکستان کو کل 3ارب ڈالرکی ادائیگی کی جائے گی۔ڈائریکٹرآئی ایم ایف جولی کوزیک کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جائزے کے بعد پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ توقع ہے کہ رواں ماہ کے آخر میں آئی ایم ایف بورڈ میٹنگ ہوگی۔ نئی حکومت کی معاشی اصلاحات سے متعلق کوششوں کو سراہتے ہیں۔ترجمان انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔پاکستان کے ساتھ آئندہ مہینوں میں نئے پروگرام پر بات کرنے کو تیار ہیں۔ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں پاکستانی ترقی سے متعلق پیش گوئی جاری کریں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف) پروگرام کی شرائط آسان نہیں ہوں گی۔وزیراعظم نے کہا تھاکہ اس مہینے آئی ایم ایف سے اگلی قسط مل جائے گی جبکہ آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کیلئے وزیر خزانہ کی میٹنگ ہوگی، آئی ایم ایف پروگرام کیلئے شرائط آسان نہیں ہوں گی تاہم آئی ایم ایف پروگرام معیشت کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ ملکی معیشت استحکام کی طرف گامزن ہے، معاشی اعشاریوں میں بہتری اور مہنگائی میں بتدریج کمی آرہی ہے، معاشی استحکام سے ہی غربت کا خاتمہ ممکن ہے، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
![](https://awaztimes.com.pk/wp-content/uploads/2024/04/IMF-and-pak.jpg)