اسلام آباد:آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی،نیا پیکیج 6 تا 8 ارب ڈالر کے حجم کا ہوگا جو توسیع فنڈ فیسلٹی کے تحت منظور کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق فنڈ کے ذریعے پاکستان کو زرمبادلہ کے استحکام میں معاونت دی جائے گی،بیرونی ادائیگیوں اور امپورٹ کی دشواریوں کو حل کرنے میں مدد ملے گی،آئی ایف ایم سے ان دشواریوں کے حل میں مدد طلب کی گئی تھی،نئے پیکیج کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کی فنڈنگ بھی کی جائے گی،اس فنڈنگ کی تفصیلات مئی میں آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس سے قبل پیش کی جائیں گی،اس اجلاس سے قبل آئی ایم ایف کا وفد پاکستان کا حتمی دورہ کرے گا،دورے میں پیکج کے تحت لاگو کی گئیں ابتدائی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،اس جائزہ کا تعلق بجٹ خساروں اور زرمبادلہ کے بفراسٹاک کے استحکام سے ہے،بفر اسٹاک کو امپورٹ ادائیگیوں اور قرضوں کی وا پسی کیلئے استعمال کیا جائے گا،آئی ایم ایف وفد کو ٹیکس نظام اور نجکاری پروگرام میں حالیہ تبدیلوں بارے تفصیلات بھی بتائی جائیں گی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ