آئی ایم ایف کا کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس ٹیرف کو تبدیل کا مطالبہ

اسلام آباد:آئی ایم ایف نے کیپٹو پاور پلانٹس کے گیس ٹیرف کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کا نرخ درآمدی قدرتی گیس کے برابر کیا جائے اورنئے ریٹس کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کیا جائے،ذرائع کے مطابق پاور پلانٹس کے لیے گیس کی موجودہ قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے،گڈو پاور پلانٹ، کے ای پاور پلانٹ، نوری آباد پاور پلانٹ اور اینگرو پاور کے ٹیرف بڑھائے جائینگے،جنوری 2023سے پاور سیکٹر کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ نہیں کیا گیا،گھریلو صارفین پہلے ہی نہ صرف آر ایل این جی کی قیمت کے برابر نرخ ادا کررہے ہیں،گڈو پاور پلانٹ کو180ایم ایم سی ایف ڈی قدرتی گیس 1050روپے فی یونٹ مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں