آرمی چیف نے سانحہ9 مئی میں ملوث20 افراد کی سزا معاف کر دی

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سانحہ9 میں ملوث 20 افراد کی سزا معاف کر دی،دفاعی ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے انسانی ہمدردی اور سپریم کورٹ کے حکم پر سزا معاف کی،ان افراد کو رہا کر دیا گیا ہے، رہائی پانے والوں میں راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اسود راجپوت ولد محمد اجمل ،نادر خان ولد محمد اسرار خان ،شہریار ذوالفقار ولد ذوالفقار احمد ، لال شاہ ولد جہانزیب ، عبدالرحمن ولد مشتاق احمد ،محمد فیصل ولد محمد اشرف ،یاسر امان ولد امان اللہ شامل ہیں جبکہ لاہور سے فیصل ارشاد ولد ظفر احسن ، حسن شاکر ولد شاکر حسین اور عبدالعزیز ولد عزیز الرحمن شامل ہیں ۔سانحہ نو مئی کے گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والوں میں محمد انیس ولد محمد ریاض ،عبدالجبار ولد عبدالستار، عبدالستار ولد محمد سرور،محمد رشید ولد غلام حیدراور راشد علی ولد لیاقت علی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں ۔صوبہ خیبرپختونخوا کے علاقے دیر سے تعلق رکھنے والے افراد جو سانحہ نو مئی میں ملوث تھے بھی رہا ہونے والوں میں شامل تھے جن میں عمر محمد ولد پائیندہ رحمان ،حملت خان ولد نیاز محمد ،، اعجاز الحق ولد فاروق شامل ہیں جبکہ مردان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب ولد حیدر علی بھی رہا ہونے والوں میں شامل ہیں ۔یاد رہے 9 مئی واقعات کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا تھا کہ ہم عید سے پہلے 20 لوگوں کو رہا کر رہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں