کراچی ( روزنامہ آواز ٹائمز) پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے انکشاف کیا ہے کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو چور ہوتیں۔ نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ کیریئر کے آغاز میں اْنہیں اردو بولنا اور نہ پڑھنا آتی تھی مگر اداکاری کا بہت شوق تھا، وہ امریکا سے خصوصاً پاکستان آئی ہی اداکاری کرنے تھیں۔ فریال محمود نے کہا کہ اْن کی والدہ، خالہ اور خاندان کے متعدد افراد اداکار تھے تو انہوں نے بھی یہ سوچا کہ وہ بھی پاکستان جا کر اداکاری ہی کریں گی۔ شو کے دوران اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اسکول کے دس برسوں کے دوران 11 سے 12 اسکول تبدیل کیے تھے، وہ دو سے تین بار اسکول سے سسپینڈ بھی کی جا چکی ہیں، اْن کی عادت تھی مارنا اور انہوں نے ایک بار اپنی ہم جماعت لڑکی کی پسلیاں توڑ دی تھیں۔اداکارہ نے میزبان کی جانب سے سوال پوچھے جانے پر بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ چور ہوتیں، اْن کا ماننا ہے کہ وہ اداکاری اچھی کرتی ہیں اسی لیے وہ کسی کو بھی بیچ کر کھا سکتی ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ مذاق کے علاوہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو وہ گلوکارہ ہوتیں اور اگر گلوکارہ بھی نہ ہوتیں تو پھر وہ یقیناً چور ہوتیں اور چھوٹی موٹی نہیں بلکہ بڑی بڑی چوریاں کرتیں۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم