گلگت بلتستان(روزنامہ آواز ٹائمز)گلگت بلتستان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کیغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف اپنی سیٹ بچانے میں کامیاب ہوگئی۔وزیر اعلی خالد خورشیدکی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کی وجہ سے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی خالی ہونے والی 13 استورون کی نشست پر ضمنی الیکشن کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران حلقے کے تمام56 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل صبح8 سے شام 5بجے تک بلاتعطل جاری رہا۔تمام پولنگ اسٹیشنزکیغیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار محمدخورشید خان کامیاب ہوگئے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف امیدوار خورشید خان 5996 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، مسلم لیگ ن کے فرمان علی5057 ووٹ لیکر دوسرے اور پیپلزپارٹی کے عبدالحمید خان 3863ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔حلقے کے کل 56 پولنگ سٹیشنزمیں سے12 کو حساس جبکہ 44 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا تھا، اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعدد 33378 ہے، مرد ووٹرز کی تعدد 18231 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدد 15147 ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم