لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سینئر قانون دان حامد خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس 6 ججز کے خط کے معاملے کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ بار کو کلیئر ہونا ہوگا یہ معاملہ بہت حساس ہے، 6 ججز نے بہت بڑا کام کیاہے، یہ خط بہت اہمیت کا حامل ہے اس پر باقاعدہ لائحہ عمل آنا چاہیے، ہمیں ان ججز کو سیلوٹ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کا کردار متنازعہ ہوچکا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز چیف جسٹس کے نوٹس میں تمام باتیں لائے مگر ان کا کردار قابل قدر نہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں اس معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پر اپنا کردار ادا کریں، دونوں چیف جسٹس صاحبان عوام کے سامنے جوابدہ ہوں گے، اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ بار ایسوسی ایشنز پر بڑی ذمہ داری آن پڑی ہے، ہمیں وکلا ئ اتحاد کے ساتھ ساتھ تحریک شروع کرنے کی ضرورت ہے، صدر لاہور ہائیکورٹ بار اس معاملے پر خاموش نہ رہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ