کوئٹہ(روزنامہ آواز ٹائمز)فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے صوبہ بھر میں مختلف کارروائیوں میں افغانستان چینی اسمگل کرنے کی کوششیں ناکام بناتے ہوئے 2 سو میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کرکے حکام کے حوالے کردی ہے آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیہ کے مطابق 12 تا 23 اگست کے دوران مستونگ کے نواحی علاقے شیخ واصل سے ایف سی نارتھ نے 2 مختلف کارروائیوں میں 2 سو 10 میٹرک ٹن سے زائد چینی برآمد کی ہے۔ برآمد شدہ چینی 31 چھوٹی بڑی گاڑیوں میں چھپائی گئی تھی، جسے افغانستان اسمگل کیا جانا تھا ایف سی بلوچستان-نارتھ کے جوانوں نے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کی، چینی کی ساری کھیپ قبضہ میں لیکر کسٹمز حکام کے حوالے کر دی گئی ایف سی بلوچستان-نارتھ نے سال 2023 کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف غیر قانونی اشیا کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا ہے۔ ناکام بنائی گئی اسمگلنگ کی اشیا میں 2253 میٹرک ٹن چینی، 1307 میٹرک ٹن گندم، 2061 میٹرک ٹن یوریا کھاد اور 1 میٹرک ٹن منشیات بھی شامل ہیں اعلامیہ کے مطابق ایف سی بلوچستان-نارتھ نے یہ کاروائیاں ژوب، پشین، مستونگ، نوشکی اور چمن کے مختلف علاقوں میں کی تھیں۔چینی و دیگر اشیا کی اسمگلنگ سے ملکی معیشت کو نقصان پہنچتا ہے، مقامی مارکیٹس میں اسمگل شدہ اشیا ناپید ہو جاتی ہیں اور لوگوں کو استعمال کے لیے میسر نہیں ہوتی ایف سی بلوچستان کی جانب سے قانونی اسمگلنگ کی روکام کے لیے موثر کارروائیاں جاری رہے گی، دوسری جانب ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کو منتقی انجام تک بھی پہنچایا جائے گا۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم