قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان

میزئی اڈہ (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے کہاکہ عوامی مسائل حل کرنے کیلئے دن رات ایک کرکے بھرپورجدوجہدجاری رکھیں گے تمام محکموں کے آفیسران عوامی مسائل حل کرنے کیلئے اپنی خدمات مزید جاری رکھیں ضلع قلعہ عبداللہ میں امن وامان،تعلیم،صحت،سمیت تمام اداروں کومزیدفعال اورمضبوط بناکرعوام کی خدمت جاری رہے گی، تفصلات کے مطابق نئے تعینات ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان کو ڈی سی سپرٹنڈنٹ بشیر احمد ڈی سی سپرنٹنڈنٹ محمد شفیق خان نے بریفنگ دی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ محمد ریاض خان نے کہا کہ تعلیم صحت سمیت دیگر اداروں کو مزید بہتر بنانا ہوگا اور تمام محکموں کے آفیسران عوامی مسائل حل کرنے کیلئے مزید کوشش کی جائے اور ہر محکمہ اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بھرپور جدوجہد جاری رکھیں عوامی مسائل پر کوئی رعایت نہیں کرینگے تمام محکموں کے آفیسران عوامی مسائل حل کرنے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں ضلع قلعہ عبداللہ میں تعلیم صحت امن وامان سمیت تمام اداروں کو مزید بہتر کیا جائے ۔
ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے قیام پر خصوصی توجہ دی جائےگی ،جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے ہرایریاکے انچارج کی یہ زمہ داری ہے کہ وہ اپنے ایریامیں گشت میں اضافہ کرکے امن وامان کی بہتری کیلئے بھرپورجدوجہدکی جائے امن کے قیام کیلئے علاقے میں لیویز فورس کی گشت جاری رہے گا ضلع قلعہ عبداللہ میں امن و امان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائیگی امن کے قیام سے لوگوں کو سکون ملے گی انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل ایک دن میں ختم نہیں ہوں گے البتہ پلاننگ سے کم کئے جاسکتے ہیں انشاء اللہ ہماری کوشش ہوگی چائیے امن وامان ہو یا عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں