اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے 25 اپریل سے تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بیان میں کہا کہ ہم ان انتخابی نتائج کو تسلیم نہیں کرتے۔ بلوچستان سے 25 اپریل کو تحریک کا آغاز کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے اور اس کے لئے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان اجتماعات کو عوامی اسمبلی کا نام دیتے ہیں۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ 25 اپریل کو پشین میں جلسہ کیا جائے گا جس میں بلوچستان کے عوام شرکت کریں گے۔ کراچی میں عوامی اسمبلی کا انعقاد 2 مئی کو اور 9 مئی کو پشاور میں جلسے کا انعقاد ہوگا جس کے بعد لاہور کے لیے تاریخ کا اعلان کریں گے۔اس سلسلے میں دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے کررہے ہیں تاکہ عوام کی صفوں کو متحد کیا جاسکے۔سربراہ جے یو آئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ پارلیمنٹ عوام کی کم اسٹیبلشمنٹ کی نمائندہ زیادہ ہے۔الیکشن کمیشن بے بس ہے۔ان کو نتیجہ مرتب کرنے کی اجازت نہیں۔ اداروں کی طرف سے بھیجے گئے نتائج کی وجہ سے الیکشن کمیشن میں دم خم نہیں رہا، سول بیوروکریسی میں مداخلت ہورہی ہے، ان کے آئینی وقانونی اختیارات میں خفیہ ادارے اور ایجنسیاں مداخلت کررہی ہیں۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ