اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ نے ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عہدہ کا چارج سنبھالنے کے بعد ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ہیڈکوارٹرز دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔بعد ازاں وفاقی وزیر نے ایف آئی اے حکام کے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جہاں پر ان کو ادارہ جاتی امور پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں ایف آئی اے کے تمام ایڈیشنل ڈائیریکٹر جنرلز ، ڈائریکٹرز اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر داخلہ کو ایف آئی اے کے مختلف شعبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گی۔وزیر داخلہ کو انسانی اسمگلنگ، مالی جرائم بشمول منی لانڈرنگ ، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ، کرپشن اور سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے ایف آئی اے کی کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے بریفننگ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ایف آئی اے انٹرپول کی کارکردگی کو سراہا ۔وفاقی وزیر نے ایف آئی اے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے عزم کا اظہار کیا ۔انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے موثر حکمت عملی اپنائی جائے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جائے۔جعلی ادویات بنانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ان کے نیٹ ورکس کو جڑ سے ختم کیا جائے۔ سائبر کرائم ونگ کی کارکردگی بڑھانے کے لیے مزید تھانے قائم کیے جائیں۔ منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اختیار کی جائے گی۔ایف آئی اے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ان کی پیشہ وارانہ تربیت اور ادارہ جاتی ترقی کو ترجیحات میں شامل کیا جائے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم