پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم نے کہا ہے کہ اپنے کئے گئے فیصلوں کی مجھے بہت بڑی قیمت چکانی پڑی ،پچھلے کچھ عرصے میں ہم نے قانون کے مطابق فیصلے کئے مگر ہمیں سیاسی جماعت سے منسوب کیا گیا۔ ہمارے قانون کے مطابق فیصلوں پر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تنقید کی گئی۔چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ محمد ابراہیم کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے فل کورٹ ریفرنس کی تقریب کورٹ روم نمبر ون میں منعقد ہوئی جس میںہائیکورٹ کے ججز سمیت ایڈووکیٹ جنرل، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور وائس چیئرمین بار کونسل سمیت دیگر نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس کاکہنا تھاکہ اگر کوئی سائل سمجھتا ہے کہ اس کے ساتھ انصاف نہیں ہوا تو قیامت کے دن حاضر ہوں۔31 سال کے عرصے میں 15 ہزار فیصلے دئیے جن میں سے 509 فیصلے سپریم کورٹ میں چیلنج ہوئے، 279 کو عدالت عظمیٰ نے برقرار رکھا۔ ہم نے آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سینئر ترین جج جسٹس اشتیاق ابراہیم پشاور ہائیکورٹ کے نامزد چیف جسٹس ہیں،ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ پشاور ہائیکورٹ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرتی رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہائی کورٹ پر دسویں نمبر کا جج تھا جب مجھے آرمی پبلک اسکول کمیشن کی انکوائری سونپی گئی۔ کمیشن کی انکوئری میں ہم نے اے پی ایس فیملیز و دیگر گواہان کے ساتھ آرمی آفیسرز کے بیانات بھی ریکارڈ کئے۔اس موقع پر فل کورٹ ریفرنس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ چیف جسٹس محمد ابراہیم نے ہمیشہ انصاف کا ساتھ دیا۔ جسٹس ابراہیم بہت سارے لوگوں کیلئے مثال ہیں۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم