اسلام آباد : قومی اسمبلی نے 7 آرڈیننس کی مدت میں 120 دن کی توسیع کے لیے قرارداد منظور کرلی، اپوزیشن کی جانب سے قرارداد کی شدید مخالفت ، احتجاج، ایوان میں ہنگامہ،نو نو کے نعرے قرارداد کی تحریک پر ووٹنگ کا مطالبہ ،ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ، سپیکر کی جانب سے کارروائی کی وارننگ دے دی گئی، غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کیخلاف بھی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس شروع ہوا تو قومی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی 5 خواتین اراکین نے حلف اٹھا یا سپیکر ایاز صادق نے ان سے حلف لیا۔ قومی اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے والوں کی تعداد 316 ہوگئی حلف اٹھانے والے خواتین میں شاہن حبیب اللہ غزالہ انجم عاصمہ عالمگیر نائمہ کنول اور نعیمہ کشور شامل ہیں۔ حلف برداری کے بعد سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے سات آرڈیننس کی مدت میں مزید 120دن کی توسیع کی قرارداد سمیت دیوانی عدالتیں ترمیمی بل2024 اور قانون معاونت و انصاف ترمیمی بل بھی ایوان میں پیش کردیادونوں بلز قائمہ کمیٹی کو بھجوا دئیے گئے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے ملک عامر ڈوگر نے غزہ کی صورتحال پہ آواز اٹھا دی اور کہا کہ فلسطینی مسلمانوں کا خون بہایا جارہا ہے وہاں شہید ہونے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی جائے اس پر غزہ میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔ اسد قیصر نے کہا کہ اس پر ایک متفقہ قرارداد منظور کی جائے۔ قرارداد پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ ایوان عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا قرار دیتا ہے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے حکومت پر سیز فائز کے لیے عالمی برادری پر زور دینے کا مطالبہ کرتی ہے ۔ اس موقع پر ۔قومی اسمبلی میں جب 7آرڈیننس کی مدت میں 120دن کی توسیع کیلئے قرارداد کی باری آئی تو اپوزیشن نے شدید مخالفت شروع کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع کردی اور نو نو کے نعرے قرارداد کی تحریک پر ووٹنگ کامطالبہ کردیا جس پر سپیکر نے گنتی کروائی تو 130اراکین نے تحریک کے حق میں جبکہ 63نے مخالفت میں ووٹ دیا جس کے بعد 7آرڈیننس کی مدت میں 120کی توسیع کی قرارداد منظور کرلی گئی ۔ اپوزیشن نے ہنگامہ آرائی جاری رکھتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر سپیکر ایاز صادق نے انہیں کارروائی کی آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کاغذ ایسے پھاڑے جاتے رہے تو میں ڈسپلنری ایکشن لوں گا ایوان میں کاغذ پھاڑ کر پھینکنے کا سلسلہ بند کیا جائے آپ مجھے مجبور کر رہے ہیں کہ ڈسپلنری ایکشن لوں۔ قومی اسمبلی میں جو سات آرڈیننس کی قرارداد منظور ہوئی ہے اس میں پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 میں 120 دن کی توسیع کی قرار داد،پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع ،پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع ،فوجداری قانون ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع کی قرار داد ،نجکاری کمیشن ترمیمی آرڈیننس 2023 بھی 120 دن کی توسیع ،ٹیلی مواصلات اپیلیٹ ٹریبیونل اتھارٹی کا قیام آرڈیننس 2023 میں 120 دن کی توسیع کی قرار داد منظور شامل ہے کو منظور کیا گیاہے اسمبلی نے یہ قرارداد اپوزیشن کے شدید ہنگامے اور شور شرابے میں ہی منظور کرلی ۔ آرڈیننس پر بات کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر نے کہا کہ کچھ آرڈیننس کے متن پر ہمیں سنجیدہ اعتراض ہیں آرڈیننس کی منظوری ایسے نہ کی جائے کہ یہ قابل واپسی نہ ہو آرڈیننس میں ہمیشہ احتیاط کا دامن سنبھالے رکھنا چاہیے ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ہمیں خود ہدایت کی ہے کہ اتحادی جماعتوں کے نمائندوں پر ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ قانون سازی کے معاملات پر تمام اتحادی جماعتوں کی رائے شامل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی آرڈیننسز ہیں، بعد میں ان کو بلوں میں تبدیل کیا جائے گا، ان بلوں کو کمیٹیوں کو بھیجا جائے گا، ان میں اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کی نمائندگی ہوگی، اگر یہ ملک کے بھلے ہیں، اگر یہ معیشت کے پہیے کو چلانے میں مددگار ہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہا ئی ایم ایف کو چٹھیاں لکھنے سے، پاکستان کے پروگرام بند کروانے سے، یورپی یونین کو چٹھیاں لکھنے سے اور جی ایس پی پلس کو بند کرانے سے ملک نہیں چلے گا، یہ ملک دشمنی چھوڑنا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ جو چیزیں غیر مناسب ہوں گی، ہم ان کو خود واپس لیں گے۔پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر اپوزیشن لیڈر ، جس کے پاس سب سے بڑا مینڈیٹ ہے، جس پر اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ ابھی تک اپوزیشن لیڈر نہیں بنے، اسد قیصر کا کہنا تھا کہ نوید قمر صاحب آپ نے اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ رولز کے مطابق چلیں گے، یہ آج کیا ہو رہا ہے؟ جس طرح بل لائے جا رہے ہیں ہم مذمت کرتے ہیں، اور اپوزیشن لیڈر کو وقت دیا جائے۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل کی آرڈیننس میں توسیع پر تحفظات کا اظہار کر دیا اور کہا کہ یہ آرڈیننس نگران حکومت نے بنائے ہیں یہ مینڈیٹ سے باہر ہیں پیپلز پارٹی نے نگران حکومت کی جانب سے کئے گئے فیصلوں پر کمیٹی بنانے کا بھی مطالبہ کردیا جبکہ جے یو آئی ف نے آرڈینیس کو باقاعدہ بلز کی صورت میں متعارف کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اس موقع پر کہا کہ یہ حکومت چلانے کا طریقہ نہیں ہم آرڈیننس مسترد کرتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کو حکومت بطور سفیر کینیڈا بھیج رہی ہے عجلت میں آئی ایم یاف کی ایماء پر آرڈیننس کی توسیع مانگی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرڈیننس کیا ہے یہ تو دیکھیں ہوسٹل سروسز سے متعلق آرڈیننس پیش کیا گیا ہے مجھے بتادیں یہ ہے کیا، حلف دے کر بتائیں اس ایوان میں کتنے لوگوں نے اسے پڑھا ہے یہ حکومت والے اپنے خوانچے بنارہے ہیں نیشنل شپنگ کمپنی میں جو آرڈیننس پیش کیا جارہا ہے اس کو بتائیں کس کمیٹی میں پیش کیا گیا ہے اس ایوان میں بیٹھے لوگوں میں سے بتائیں لوگوں نے اس کو پڑھا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ میں اپوزیشن سے متفق ہوںحکومتیں ارڈیننسز پر نہیں چلتیںیہ ایوان قانون سازی کے لیے ہے2008 سے 2013, 2013 سے 2018 اور 2018 سے 2022 کا ریکارڈ نکالا جائیدیکھا جائے کہ یہ صدارتی ارڈیننسز کس دور میں سب سے زیادہ پیش ہوئے۔ اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ