اسلام آباد ٌ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط تیار ہے ،ہم پاکستان کیلئے کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہیںلیکن جبر کے ماحول میں بات نہیں ہوسکتی،مذاکرات کیلئے پہلے بہتر ماحول بنایا جائے،بانی پی ٹی آئی عمران خان اورتمام خواتین سمیت سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے،ملک میں قانون و آئین کی حکمرانی لائی جائے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف پرقائم تمام سیاسی مقدمات پہلے ختم کئے جائیں اور پارٹی کو سیاسی آزادی و سیاسی سرگرمیوں کی اجازت دی جائے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان لندن یا کسی اور ملک نہیں جائیں گے۔ہمارے ساتھ جو ہوا اس پر آزاد جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔سیاسی انتقام کے ماحول میں سیاسی و معاشی استحکام نہیں آسکے گا۔عدالتوں سے سیاسی فیصلے کرائے جارہے ہیں، بظاہر جمہوری و پارلیمانی نظام قائم ہے۔ ملک اس وقت مریض کی صورتحال اختیار کرچکا ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی جانب سے دئیے گئے بیان سے متعلق انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی اسلام آباد پر قبضہ کی بات سیاسی ہے۔ رہنمائ پی ٹی آئی شبلی فرازکا مزید کہنا تھا کہ وزرائ کی باتیں کہ اس وقت ملک میںسب اچھا ہے یہ سب ہوائی باتیں ہیں۔حکومت کو عام آدمی کی تکلیف کا اندازہ ہی نہیں ہے۔ملک میں غریب مہنگائی کی چکی میں پس گیا ہے۔ تحریک انصاف نے تیسری بار انٹرا پارٹی الیکشنز کرائے اس پر بھی اعتراض لگا دیا گیاہے۔ملک میں آئین اور قانون پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ آئین اور قانون پر چلے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمیں اس ایوان کا تقدس بحال کرنا ہے، انتخابی دھاندلی کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں اور جس کا مینڈیٹ ہے اس کو واپس دیا جائے۔ہمارے مینڈیٹ پر جو ڈاکہ مار گیا ہے اس زیادتی کاازالہ کیا جائے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ