کوئٹہ(نیوز ڈیسک )نگراں صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مقامی عمائدین کی ضمانت پر چار زیر حراست مظاہرین کی رہائی کے بعد چمن میں صورتحال معمول پر آ گئی ہے۔ عمائدین نے عہد کیا کہ مظاہرین چمن میں معمولات زندگی کو درہم برہم نہیں کریں گے۔ اس سے قبل مظاہرین نے چمن پاسپورٹ آفس کو بلاک کر دیا تھا، جس کے بعد مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں (پولیس اور لیویز) نے رکاوٹیں ہٹانے کے لیے مداخلت کی۔ تاہم، اس کے بعد سے سڑکوں پر رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق شروع ہو گئی۔ یہ احتجاج بین الاقوامی آمدورفت کے لئے ضروری سفری دستاویز یعنی پاسپورٹ کی شرط لاگو ہونے کی مخالفت سے شروع ہوا تھا۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا کہ بارڈر کراسنگ کیلئے پاسپورٹ کا ہونا لازم و ملزوم ہے اور ریاست پاکستان کا یہ فیصلہ ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں لیا گیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے ریاست کی اس لازمی پالیسی کو نافذ کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف خبردار بھی کیا۔ صوبائی وزیر جان اچکزئی نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ