بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے مناسب حکم جاری کرینگے،اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد:اسلام آبادہائیکورٹ نے بیرسٹرگوہر،عمر ایوب خان اور دیگر کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ اس پر عدالت مناسب حکم جاری کرے گی منگل کوجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بیرسٹر گوہر کی درخواست پر سماعت کی،بیرسٹر گوہر کے وکیل شعیب شاہین عدالت پیش ہوئے اور عدالت کوبتایاکہ درخواست گزار عمرایوب اور شبلی فراز کے ہمراہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرناچاہتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران الیکشن سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کرناہے،جیل حکام ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے،جیل سپریٹنڈنٹ کو ملاقات کرانے کی اجازت دینے کا حکم دیاجائے،اس پر عدالت نے کہاہے کہ اس درخواست پر مناسب حکم جاری کیاجائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں