بانی پی ٹی آئی عمران خان کے الزامات جھوٹ اور من گھڑت ہیں،امریکہ

واشنگٹن: امریکا کی جانب سے پاکستان کے سیاسی معاملات میں مداخلت کے بانی پی ٹی آئی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پریس بریفنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے الزامات جھوٹ اور من گھڑت ہیں، ہم پاکستان میں سچ کے ساتھ کھڑے ہیں، صرف اتنا کر سکتا ہوں یہاں کھڑے ہو کر سچ بولوں۔میتھیو ملر نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، چاہتے ہیں پاکستانی عوام اپنے ملک اور حکومت کا فیصلہ کر سکیں، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور آزادی صحافت دیکھنا چاہتے ہیں۔جبکہ امریکا نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے ساتھ ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر بات چیت جاری ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ نجی سفارتی گفتگو پر تبصرہ نہیں کر سکتے، توانائی بحران سے نمٹنے میں پاکستان کی مدد کرنا امریکا کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی توانائی صلاحیت میں 4,000 میگاواٹ اضافے میں مدد کی۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی منصوبوں کی مدد سے آج 50 ملین سے زیادہ پاکستانیوں کے گھروں کو بجلی مل رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں