بجلی کے بعد ملک بھر میں گیس چوری کے خلاف بھی آپریشن شروع کردیا گیا

اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز)ملک بھر میں بجلی چوری کے بعد گیس چوری کے خلاف بھی ملک گیر آپریشن شروع کردیا گیا،مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی)سوئی ناردرن عامرطفیل نے کہا ہے گیس چوری پر قابو پانے کے لیے ٹیکنالوجی کی مدد لی ہے، 3سال میں 803مقدمات کیے گئے، اس دوران 361ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی، 50فیصد سے زیادہ گیس بیرون ملک سے درآمد کی جاتی ہے، امپورٹڈ گیس لوکل گیس سے تین گنا مہنگی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں سے گیس کی مد میں 300ارب روپے لینے ہیں، سوئی گیس محکمے میں 23سال سے افسران کو فِری گیس کی سہولت ختم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں