لاہور:وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) اینڈ سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے باہمی اشتراک سے ”جوائنٹ فیڈرل بجٹ کنسلٹیٹو سیشن فنانشل ائیر 2024ـ25” سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بجٹ میں انڈسٹریل پالیسی لا رہے ہیں اور اس پر بزنس کمیونٹی سے ان پٹ لے رہے ہیں۔ موجودہ حکومت ریوائیول آف اکانومی پر توجہ دے رہی ہے۔صنعتکاری کو فروغ ملنا چاہیے اور منافع کمانا صنعتکاروں کا حق ہے۔صنعتکار بھی ایکسپورٹ میں اضافے کے لئے کوششیں کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ایم ایز سیکٹر بہت اہم ہے۔وزارت صنعت و پیداوار کا کام بزنس کمیونٹی کی سہولت کاری کرنا ہے۔انڈسٹری کے لئے سکلڈ لیبر پر کام کر رہے ہیں جس کی بیرون ممالک بھی بہت زیادہ ڈیمانڈ ہے۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی چوری ختم ہونی چاہیے۔ٹیکس کلچر ٹھیک نہیں ہے،ٹیکس مینجمنٹ کی جائے اور ہر فرد اپنا اپنا حصہ ڈالے۔ایف پی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں، ریجنل چیئرمین ذکی اعجاز اور نائب صدر قر? العین نے کہاکہ ہر لیول سے ٹیکس ریٹ،ٹیرف،پیرا ٹیرف کو کم ہونا چاہیے۔ٹیکس محصولات کے لئے ہم آہنگی کے ساتھ آگے بڑھنا چاہیے۔صنعت کے لیے توانائی کی قیمتوں پر نظر ثانی کی جائے کیو نکہ ملک میں کاروبار کرنے کی لاگت بڑھ رہی ہے جو برآمدات میں کمی کا سبب بن رہی ہے۔ذکی اعجاز نے مزید کہاکہایس ایم ایزکے لئے بجلی کی قیمت 9سنٹ کی جائے اور گیس کے نرخوں میں بھی کمی کی جائے۔کراس سبسڈی ختم کی جائے۔ایس ایم ایزکے فروغ کے لیے سولرپینلز کو5فیصد مارک آپ پر دیا جائے۔ایس ایم ایزاور کاٹیج انڈسٹری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جائیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ کاٹیج انڈسٹری اور ایس ایم ای بھی ریونیو میں اضافہ اور معیشت کو فروغ دے سکتے ہیں۔اس سلسلے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ایس ایم ایز کے لیے لیز پر لینڈ دی جائے یا پھر پانچ سال کی اقساط کاآسان منصوبہ بنایا جائے۔ذکی اعجاز نے کہاکہ قائداعظم بزنس پارک کو مناسب راستہ دیا جائے۔ایس ایم ای کے لیے مارک اپ سنگل ڈیجٹ ہونا چاہیے۔ایکسپورٹ کو بڑھانے کے لئے ضلع کی سطح پر مصنوعات وائز توجہ مرکوز کی جائے۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری وزارت صنعت و پیداواروسیم اجمل چوہدری،سی ای او سمیڈامحمد اسد اسلام مہانی اور بزنس کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ