کوئٹہ : وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے گزشتہ روز یہاں شہید پولیس ریکروٹ ذکی ہارون کے والدین اور بھائیوں نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا وزیر اعلٰی بلوچستان نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید ریکروٹ کی بہن اور متاثرہ فیملی کے تین افراد کو سرکاری ملازمت کی فراہمی کا اعلان کیا جبکہ محکمہ پولیس میں تعینات شہید کے دوسرے سرکاری ملازم بھائی کے تحفظات کے پیش نظر اس کی ڈیوٹی محفوظ مقام پر لگانے کی ہدایت کی میر سرفراز بگٹی نے محکمہ داخلہ بلوچستان کو ہدایت کی کہ رائج الوقت پالیسی کے تحت شہید ریکروٹ کے معاوضے کی ادائیگی کے لئے تمام ضروری کارروائی جلد مکمل کی جائے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ بحالی امن کیلئے شہداء کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے ہمارے حقیقی ہیرو ہیں جن کے پسماندگان کا ہر طرح سے خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے واضح رہے کہ ذکی ہارون نامی ریکروٹ کو دہشت گردوں نے گزشتہ ہفتے نواں کلی میں ڈیوٹی کی انجام دہی کے دوران شہید کردیا تھا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ