بشام واقعہ کے پیچھے پاکستان دشمن عناصر کار فرما ہیں جو پاک چین دوستی نہیں دیکھنا چاہتے، وزیراعظم

اپر کوہستان :وزسیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بشام واقعہ کے پیچھے پاکستان دشمن عناصر کار فرما ہیں، اپنے دوست ملک چین کو یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کر قر ار واقعی سزا دی جائیگی، چینی ورکرز اور انجنئیرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کیا جائیگی ،میں آپ لوگوں کے چہروں پر دکھ اور غم کو دیکھ سکتا ہوں، کہ آپ کے 5 ساتھی اس دنیا سے جا چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داسو کے دورہ کے موقع پر چینی انجنئیرز اور ورکرز سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔ وزیراعظم نے کہا کہ چینی بہنوں اور بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے داسو کا دور ہ کیا چھبیس مارچ کو بشام کے افسوسناک واقعہ میں پانچ چینی شہری اور ایک پاکستانی جان کی بازی ہار گئے ۔ واقعہ درد ناک اور افسوسناک ہے ۔ یہ دہشتگردوں کا بزدلانہ فعل تھا ۔ ایسے واقعہ کا مقصد پاکستان اور چین کی لازوال دوستی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے ۔ و اقعہ کے پس پردہ پاکستان کے دشمن کا ر فرما ہیں ۔ چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے انکی سیکیورٹی ہماری اپنی سلامتی ہے ۔ میں نے اس واقعے کے فوری بعد چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور اپنے چینی بھائیوں کو حکومت پاکستان کی طرف سے یقین دلایا کہ ملوث لوگوں کو ہر صور ت سزا دی جائیگی ۔وزیراعظم نے کہا کہ میں اور حکومت پاکستان کی طرف سے یقینی دہانی کرواتا ہوں کہ ہمارا چینی صدر، عوام، سفیر اور آپ کے ساتھ یہ عزم ہے کہ چینی باشندے خوشحال پاکستان بنانے کی ہماری کوششوں کی سپورٹ کرنے کے لیے یہاں موجود ہیں، ان کی سیکیورٹی ہماری سیکیورٹی ہے، ہم آنے والے وقت میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کریں گے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میں نے اس افسوسناک واقعے کے فوری بعد چینی سفارتخانے کا دورہ کیا اور اظہار تعزیت کیا تھا، میں نے اپنے بھائی سفیر کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ہم یقینی طور پر مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچائیں گے، اور یقینی بنائیں گے کہ انہیں مثالی سزائیں دی جائیں کہ تاکہ کوئی بھی ایسے گھناؤنے جرائم کرنے کا سوچے بھی نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حملے کی تحقیقات کے لیے میں نے اْسی دن مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)، انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی تھی، مزید کہا کہ ہم انکوائری کمیٹی کی تجاویزات پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں کوئی وقت ضائع نہیں کریں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعے کے اگلے روز ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد کیا تھا، اور ہم نے تفصیلی جائزہ لیا تھا کہ کس طرح یہ واقعہ رونما ہوا تھا، اور صوبوں کے ساتھ بہتر روابط کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا تھا۔پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے کہا ہے کہ حملے کے فوری بعد وزیر اعظم نے مصروفیت کے باوجود اظہار ی کجہتی کے لئے چینی سفارتخانے کا دورہ کیا وزیراعظم نے چینی باشندوں کی سیکیورٹی یقینی بنانتے کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ امید ہے پاکستانی حکومت دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گیداسو کا دورہ کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام جاری ر کھیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں