اوکاڑہ(روزنامہ آواز ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن سے عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر نے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے، صرف ایک جماعت پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی فنڈ میں حقیقی نمائندگی کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی معاشی بحران کو سمجھا اور ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا،اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاولبھٹو نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے،انہوں نے کہاکہ نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانامطالبہ ہے، ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، آصف زرداری لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کریں گے،بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس فائز عیسی کا اہلیہ کے ساتھ حلف لینا پاور فل میسج ہے، ان کیلئے نیک خواہشات ہیں، عدلیہ نے عوام کے بھروسہ کو بحال کرنا ہے، آئین کے سوا کوئی پیج ہو گا تو اس پر ہم نہیں ہوں گے،ان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کو راجہ ریاض اور راجہ ریاض کو ن لیگ مبارک ہو،چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ معاشی پروگرام میں اشرافیہ کو سبسڈی دینے کے بجائے عوام کو فائدہ پہنچائیں، کھاد بنانے والے فیکٹریوں کو سبسڈی دینے کے بجائے چھوٹے کسان کو فائدہ پہنچائیں، پیپلزپارٹی کا اپنا مکان منصوبہ مکمل ہونے کے بعد 20لاکھ افراد کو گھر ملیں گے، میں ماڈرن پاکستان بنانا چاہتا ہوں۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم