ژوب (اسد خان کاکڑ/ڈسٹرکٹ بیوروچیف) بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کو ملانے والی ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ دہانہ سر کے مقام پر بارش کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی ہے جس کے باعث گزشتہ روز سے ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ کے مطابق، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث لگ بھگ پندرہ میٹر سڑک بھی دھنس گیا ہے۔ ان کے مطابق، این ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ شیرانی کی مشینری کل سے روڈ کی کلیرنس میں مصروف عمل ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کل اگر موسم ٹھیک تھا تو پرسوں یعنی ہفتے کو سڑک چھوٹی گاڑیوں کیلئے کھول دیا جائیگا۔ اس سڑک پر ایسے واقعات ہمیشہ اس وقت ہوتے ہیں جب بارشیں ہوتی ہیں جس کے بعد شاہراہ کو کھولنے میں کبھی کبھار دن لگ جاتے ہیں اور کبھی دنوں کی محنت کے بعد کھول دیا جاتا ہے۔ مذکورہ قومی شاہراہ کی اہمیت کا اندازہ اس تجربے سے لگایا جا سکتا ہے کہ اگر ایک گھنٹے کیلئے اس شاہراہ پر جانے والا ٹریفک بند کر دیا جائے تو سینکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سے جو گاڑیاں وہاں پھنس چکی تھی انہوں نے لورالائی اور ڈی جی خان کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عظیم خان دمڑ نے مسافروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب شاہراہ سے ملبہ ہٹا دیا جائیگا تب سوشل میڈیا کے ذریعے سے مسافروں کو مطلع کیا جائیگا.
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم
پنجاب خیبر پختونخوا کو ملانے والی مین شاہراہ بلوچستان ضلع شیرانی کی مقام د ھانہ سر روڈ ہمیشہ لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہوتا ہے اس روڈ کی بجائے متبادل راستہ ژوب براستہ شیرانی ٹاؤن ٹو ٹانک ہے جو ایک ہموار اور کشادہ سڑک جس پر سابق وزیر اعلی جام کمال نے نے افتتاح کیا اس روڈ پر تخمینہ لاگت ساڑھے چار ارب روپے فنڈ منظور کرایا جس 85 کلو میٹر روڈ پر بلک ٹاپ بچھایا گیا 22 کلو میٹر پر روڈ سست روی کا شکار ہے موجودہ حکومت بلوچستان سے گزارش کی جاتی ہے کہ شیرانی ٹاؤن روڈ پر ترجیح دی جائے کیونکہ اس روڈ کا فاصلہ بھی کم ہے اس روڈ کی کھولنے سے پورا بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گی