بلوچستان اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر بلا مقابلہ منتخب

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب بلا مقابلہ ہوگیا۔ سیکرٹری بلوچستان اسمبلی نے اعلان کیا ہے کہ نئی صوبائی کے لیے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں، جن میں سے مسلم لیگ ن کے عبدالخالق اچکزئی سپیکر اور پیپلزپارٹی کی غزالہ گولہ ڈپٹی سپیکر کے عہدے پر منتخب ہوئیں ہیں۔بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی حکومت بننے کی راہ ہموار ہونے لگی ہے، اس سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے بلوچستان اسمبلی کے نومنتخب اراکین نے ملاقات کی، جس میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ملاقات کے دوران بلوچستان میں حکومت سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم پی اے عبدالمجید بادینی نے بھی شرکت کی، ملاقات کے دوران تمام اراکین صوبائی اسمبلی نے حکومت سازی میں پیپلزپارٹی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں