کوئٹہ:وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کو گورننس، ماحولیاتی تبدیلی اور امن و امان کے چیلنجز درپیش ہیں اس کے علاوہ بلوچستان کے دور افتادہ علاقوں میں بنیادی مواصلاتی ڈھانچے کے فقدان کے باعث بنیادی سہولیات کی فراہمی بہت بڑا چیلنج ہے وفاق کی جانب سے پی ایس ڈی پی اور بڑے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مختص فنڈز کے اجراء میں سست روی کے باعث بلوچستان کو ان منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو یہاں صدر مملکت آصف علی زرداری کی موجودگی میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا وزیر اعلٰی نے کہا کہ کچھی کینال فیز 1 کی بحالی جبکہ فیز 2 کی تعمیر کے ساتھ ساتھ جنوبی بلوچستان پیکج کے لئے فنڈز کا بروقت اجراء ضروری ہے جبکہ حب دریجی دادو روڑ بھی اہم نوعیت کا منصوبہ ہے ، وفاق سے فنڈز کا بروقت اجراء ہونے سے مفاد عامہ کے منصوبوں کی وقت پر تکمیل ممکن ہے اس ضمن میں ہمیں صدر مملکت سے تعاون کی پختہ امیدیں وابستہ ہیں وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں مستقل قیام امن کیلئے پائیدار حل چاہتے ہیں مستقبل کے لئے لائحہ عمل کے لئے مذاکرات سے کوئی انکار نہیں کر سکتا تاہم قومی سطح پر اتفاق رائے سے یہ طے کرنا ہوگا کہ مذاکرات کس سے اور کن نقاط پر ہونے چائیے ، اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم نے صوبے میں امن وامان اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات و منصوبہ بندی عبدالصبور کاکڑ نے ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ