بلوچستان میں چن چن کر حقیقی عوامی نمائندوں کو ہرایا گیا ، سینیٹر طاہر بزنجو

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر طاہر بزنجو نے کہا کہ بلوچستان میں چن چن کر حقیقی عوامی نمائندوں کو ہرایا گیا اور صوبے میں دوبڑی جماعتوں کی آشیرباد سے ڈرگ لارڈ اور لینڈگریبرز کو اسمبلی تک پہنچایا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا عدلیہ کو حق تھا کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کا نشان چھینے؟ ایسے دھاندلی زدہ انتخابات کے نتیجے میں ملک میں استحکام آئے گا؟طاہر بزنجو نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کو گرفتار کرکے آئین شکنی کا مقدمہ چلایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو التوا میں ڈالنے کے لیے یہ سب کیا گیا ہے جس کا نتیجہ اچھا نہیں نکلے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں