اسلام آباد:ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق عدالتی ریفرنس پر سپریم کورٹ کی رائے پر پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اس معاملے کی حقیقت تک پہنچتے پہنچتے کہ انہیںفیئر ٹرائل نہیں ملا سپریم کورٹ کو 50سال لے گئے ،عمران خان کو فیئرٹرائل کے بنیادی دستوری حق کی دستیابی کیلئے کیا اب قوم کو مزید 50سال انتظارکرنا ہوگا ؟۔ترجمان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی رائے پر اپناردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میںعدالتی رائے صرف اسی صورت میں معنی خیز ہوسکتی ہے کہ عدالت عظمیٰ آج لاقانونیت کی راہ روکنے کیلئے پوری قوت سے بروئے کار آئے ۔ فراہم انصاف کاآفاقی اصول ہے کہ انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے ۔ترجمان نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ آج ذوالفقار علی بھٹو کے معاملے میںصرف اس حقیقت تک پہنچتے پہنچتے کہ انہیںفیئر ٹرائل نہیں ملا سپریم کورٹ کو 50سال لگ گئے بتایا جائے کہ کیا اپنے محبوب اور معتبر ترین قائد عمرا ن خان کو فیئرٹرائل کے بنیادی دستوری حق کی دستیابی کیلئے قوم کو مزید اب مزید پچاس سال انتظار کرنا ہوگا عمران خان اور ان کی اہلیہ سمیت تحریک انصاف کے اسیر قائدین اور ہزاروں بے گناہ کارکنان کو قید ناحق سے فوراً رہا کیا جائے اور فیئر ٹرائلز کے ذریعے ان کیخلاف جھوٹے مقدمات کے فیصلے واپس کئے جائیں
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم