کراچی:وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں،14 اور 15 اپریل کو ورلڈ بینک آئی ایم ایف اجلاس میں جائیں گے اور نئے پروگرام کے خدوخال پر بات کریں گے، وزیراعظم کاویژن ہے کہ ہم معیشت کو درست سمت پرلائیں گے،انرجی سیکٹرکیلئے ٹیرف بڑھانے کی ضرورت ہے،پی آئی اے ائیرپورٹ آؤٹ سورس کردیا ہے،بینکنگ سیکٹرکوپرائیوٹائزیشن کا فائدہ ہوا،شارٹ ٹرم میں معیشیت میں لیکیجزکوکم کرنیکی کوشش کرینگے۔انہوں نے یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی گھنٹہ بجاکر کاروبار کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے بتایاکہ ایف بی آر کہ ڈیجیٹلائیزیشن کیلئے آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں ٹینڈرہونے جا رہا ہے جبکہ مہینے کے آخر میں آئی ایم ایف مذاکرات کادوسرادورشروع ہوگا۔وزیرخزانہ نے امیدظاہرکی ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق فیصلہ درست ثابت ہورہاہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ مائیکرو اکنامک استحکام جاری رکھیں گے، آئی ایم ایف کے بڑے پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں، اس حوالے سے آئی ایم ایف حکام سے جلد واشنگٹن میں ملاقات ہو گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ کھاتہ بہتر ہے اور شرح تبادلہ بھی مستحکم ہے، مہنگائی کی شرح کم ہوئی ہے، یہ ساری کامیابیاں شہباز شریف کے گزشتہ دور کا ایس بی اے معاہدہ ہے۔ان کا کہنا تھا نگران حکومت نے معیشت کی بحالی کے لیے بہتر کام کیے، بہتر معاشی پالیسیوں کی بدولت معیشت جلد مستحکم ہو گی، نگران سیٹ اپ نے ڈاکٹر شمشاد کی سربراہی میں بہتر طریقے سے عمل کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا پی آئی اے کی نجکاری اور ائیرپورٹس آؤٹ سورسنگ پر اچھی پیش رفت ہے، حکومت کا کام پالیسی فریم ورک دینا ہے، نجی شعبے کو لیڈ کرنا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا ہماری حکمت عملی دوہری ہے، قلیل اور وسط مدت میں نقصانات کم کرنا ہے۔انکا کہنا تھاکہ اس سال 3اعشاریہ 2ارب ڈالرکی سوفٹ وئیرکے شعبوں میں ایکسپورٹ ہوگی، ہمیں آئندہ 3سالوں کو معاشی پلان تیارکرنا ہے، جو لوگ پہلے ٹیکس دیتے ہیں اگرہم ان پرہی بوجھ ڈال دیں گے تومشکلات بڑھیں گی،آئی ایم ایف کا آخری پروگرام تبھی ہوسکتا ہے جب ہم کوئی فریم ورک بنالیں، اسٹیٹ بینک نے اسٹاک ایکس چینج کمپنیزجونقصان کررہی تھی انھیں بند کیا،بینکوں کو ہدایت کی کہ اپنی مزید ایکسچینج کمپنیاں کھولیں،ٹیکسٹائل ، ایگری کلچر اورایس ایم ایز تین اہم شعبے ہیں جنھیں ہم ٹھیک کریں گے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ