اسلام آباد : پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ خوریو کی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے ملاقات، روسی سفیر کی جام کمال کو چارج سنبھالنے پر مبارکباد ، تجارتی رابطے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ،روس کے سفیر نے ماسکو میں بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے نویں اجلاس کی میزبانی کے لیے روسی فریق کی خواہش سے بھی آگاہ کیا،سفیر نے ویزا سے متعلق مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے یقین دہانی بھی کرائی۔ روس سفیر کی وزیر تجارت سے ملاقات کا مقصد تجارتی رابطوں کو بڑھانا اور دوطرفہ تجارت کے حقیقی امکانات سے فائدہ اٹھانا ہے ۔ ملاقات کے دوران وزیر تجارت جام کمال نے کہا کہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت ہے سڑک کے ذریعے روس کو کنو کی برآمدات کے کامیاب آغاز کو سراہتے ہیں اس سا ل مالٹے کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ھوا۔ جس کی وجہ سے اس شعبے میں تجارت کو مزید بڑھانے کے کافی امکان موجود ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ روس ایک وسیع مارکیٹ ہے جو پاکستانی برآمد کنندگان کو ترقی اور تنوع کے لیے کافی مواقع فراہم کرتا ہے ۔ملاقات کے دوران سفیر نے وزیر جام کمال کو اپریل اور جولائی میں ہونے والی آئندہ نمائشوں کے لیے دعوت دی۔تجارتی افق کو وسعت دینے کے لیے سفیر نے پاکستان سے روس کو حلال گوشت برآمد کرنے کی تجویز پیش کی۔ وزیر جام کمال نے پاکستانی ٹرک ڈرائیوروں کو درپیش ویزا مسائل کے حوالے سے خدشات کو اجاگر کیا۔سفیر نے ویزا سے متعلق مسائل کو جلد سے جلد حل کرنے کے یقین دہانی بھی کرائی۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم