اسلام آباد (روزنامہ آواز ٹائمز) نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے حل تلاش کر رہی ہے، سراپا احتجاج لوگوں کے جذبات مجروح کئے بغیر مسئلے کا کم مدتی حل تلاش کریں گے، حکومت کے پاک فوج کیساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر اعظم نے کہا کہ گردشی قرضہ، بجلی چوری اور لائن لاسز بڑے چیلنجز ہیں، دو یا زیادہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی فوری نجکاری کی جائے گی، بجلی اور ٹیکس کے شعبوں میں اصلاحات کی ضرورت ہے، حکومت وسط مدتی اصلاحات کی بنیاد فراہم کرے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی معاشی بحالی کی حکمت عملی ہے، سعودی عرب اور مشرق وسطی سے 25، 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے کی امید ہے، یہ سرمایہ کاری دو سے پانچ سال میں پاکستان آئے گی، فوج کے ساتھ مل کرمعاشی بحالی کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تمام سیاسی جماعتوں کو بلاامتیاز انتخابات لڑنے کے مساوی مواقع میسر ہوں گے، بعض سیاسی جماعتوں کا رویہ تشدد پسندانہ ہے ان سے ملکی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا، 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملہ سماجی عدم توازن پیدا کرنے کی کوشش تھی، ایسے رویے سے قانون کے مطابق نمٹنے کی حمایت کرتا ہوں۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ افغانستان سے انخلا کے وقت امریکا اوراتحادیوں کا چھوڑا اسلحہ علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے، بلوچستان کے عوام نے سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر سی پیک منصوبوں کا خیرمقدم کیا، بلوچستان میں چاندی اور سونے کے 6 ٹریلین ڈالر کے ذخائر ہیں، ریکوڈک منصوبہ جلد شروع ہو گا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ