کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی اجلاس ہفتہ کو سپیکر کیپٹن عبدالخالق اچکزئی کے زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں جمعیت علما اسلام اور نیشنل پارٹی کے اراکین اسمبلی نے انتخابی عمل سے بائیکاٹ کیا وزیر اعلی کے انتخاب کیلئے جمعیت علما اسلام کا کوئی رکن اجلاس میں موجود نہیں نیشنل پارٹی کے ارکان اسمبلی میں موجود تھے لیکن انتخابی عمل میں حصہ نہیں لیا اجلاس میں اراکین اسمبلی نے وزیر اعلی کے حق میں 41اراکین اسمبلی نے حمایت کی جس پر میر سرفرا ز بگٹی وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہوگئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ سرفراز بگٹی کے حق میں قیادت نے فیصلہ کیا ہے وزیر اعلی کے اچھے اقدامات کی حمایت اور غلط اقدامات کی مخالف کریں گے انہوں نے کہا کہ وزیرا علی میر سرفراز بگٹی کو وزیر اعلی بلوچستان منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی ضیا لانگو کا کہنا تھاکہ میر سرفراز بگٹی کو وزیراعلی بننے پر مبارک باد پیش کرتاہوں اپنی جانب سے انہیں یقین دلاتا ہوں کہ ہر ممکن تعاون کرونگا اجلا سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ میر سرفراز بگٹی کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرتاہوں اور وزیرا علی کو مبارک باد پیش کرتاہوں امید ہے کہ وہ سب کو ساتھ لیکر چلیں گے وزیرا علی میر سرفراز بگٹی صوبے کے روایات کا خیال رکھیں گے سردار عبدالرحمان کھیترن نے افواج پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا یا انہوں نے کہ افواج پاکستان کی کردار کشی کسی کو بھی اجازت نہیں دیں گے ملک اور سیاسی جماعتوں کے قائدین کے خلاف کسی کو پروپیگنڈے کی بھی اجازت نہیں دے گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر صادق عمران کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سرفراز بگٹی کو وزیراعلی منتخب کیا ہے جو کہ قابل تحسین فیصلہ ہے حکومت اور اپوزیشن کو صوبے کے ترقی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا آزاد رکن صوبائی اسمبلی مولوی نور اللہ کا کہنا تھا کہ میں وزیرا علی میر سرفراز بگٹی کو منتخب ہونے پر مبارک باد پیش کرتاہوں امید ہے وزیرا علی بلوچستان کے عام عوام کی خدمت کریں گے عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نے میر سرفراز بگٹی کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ وزیرا علی مشاورت کے ساتھ لیکر چلیں گے بلوچستان میں غربت کے خاتمے اور تعلیم اور صحت کے ترقی کو فروغ دیں گے انہوں نے کہا کہ بندوق کے زور پر حکومت نہیں ہوگی بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی راہ اپنا ئیں عوام کے حقوق کے خاطر عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کا ساتھ دی ہے پاکستان میں بلوچستان کو بہت اہمیت حاصل ہے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر ظہور بلیدی کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام صوبے کو اچھی حکمرانی دینا ہے اپوزیشن کا کام صوبے کے مسائل کی نشاندہی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی امیدیں اس ایوان سے ہیں بہت سے مسائل حل طلب ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میر سلیم کھوسو نے سرفراز بگٹی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزارت اعلی کانٹوں کا سیج ہے خامیاں اور ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کی ضرورت ہے میر سرفراز بگٹی صوبے کے محرومیاں ختم کریں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بخت محمد کاکڑ کہنا تھا کہ نو منتخب وزیراعلی سرفراز بگٹی کو مبارک باد دیتا ہوں اور امید ہے عوام کے توقعات پر اتریں گے ڈپٹی سپیکر غزالہ گولہ کا کہنا تھا آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان کھپے کا نعرہ لگا یا ہے وزیرا علی میر سرفراز بگٹی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں پیپلز پارٹی کے حکومت میں صوبہ ترقی کرے گا عوام کے مسائل ان کے دہلیز پر حل ہوں گے حق دو تحریک کے رہنما ہدایت الرحمان کا کہنا تھا کہ گوادر پانی میں ڈوبا ہوا ہے وزیر اعلی حلف برداری کے بعد فورا گوادر کا دورہ کرے مجھے کچھ نہیں چاہیے گوادر کو ترقی دی جائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اپنے ابا واجداد اور پیپلز پارٹی کے بدولت مجھے عزت ملی ہے مسلم لیگ ن بلوچستان عوامی پارٹی عوامی نیشنل پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ میری حمایت کی انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو پبلک پرائیوٹ پارٹنر شب کے ذریعے حل کریں گے پہلے بنیادی مسائل کو حل کریں گے اس کے بعد ہائیر ایجوکیشن کی جانب بھی جانا ہے وزیرا علی کا کہناتھا کہ صوبائی ٹیکس نیٹ میں اضافہ کریں گے بلوچستان کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ ٹیکنکل تعلیم کی جانب راغب کریں گے انہوں نے کہا کہ آج یا کل پہلی فرست میں گوادر جاوں گا انہوں نے کہا دہشتگردی کا خاتمہ ڈائیلاگ اور ڈیٹرنس ممکن ہے وزیر اعلی کا کہناتھا کہ ناراض افراد سے مذاکرات کیلئے تیار ہے ناراض افراد آئین کے سٹریم کا حصہ بنے ہم بار بار مذاکرات کی دعوت دیں گے کوئی اگر غیر قانونی راستہ نہیں چھوڑ تھا تو آئین اور ریاست معصوم لوگوں کی حفاظت کرنا جانتے ہیں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ جو تشدد کا راستہ نہیں چھوڑتا تو ریاست کی رٹ قائم کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کی عزت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا انہوں نے کہا کہ آج کے بعد کوئی سرکاری ملازمت نہیں بھکے گی وفاق کی بھر پور اکائی بن کر صوبے کے مسائل حل کریں گے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بجلی گیس کے مسائل وفاق کے ساتھ مل کر اٹھائیں گے سپیکر بلوچستان اسمبلی نے اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردیا ۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم