جسٹس نعیم اختر افغان کل پیر کوبطور سپریم کورٹ جج کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد:جسٹس نعیم اختر افغان کل پیر کو بطور سپریم کورٹ جج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نعیم اختر افغان سے عہدے کا حلف لیں گے،ذرائع نے بتایا کہ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں ہو گی جس میںسپریم کورٹ ججز اور ان کی فیملی ممبران ،سپریم کورٹ بار اور پاکستان بار کونسل کے عہدیداران ،سینئر وکلا ء عدالتی سٹاف حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے ،سپریم کورٹ رجسٹرار کی جانب سے دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں جس کے مطابق حلف برداری کی تقریب کل پیر کی صبح 9بجے ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں