لاہور : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی اور اسد قیصر کی قیادت میں اپوزیشن وفد نے ملاقات کی اور انہیں حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت دی۔ اتحاد برائے تحفظ آئین کے صدر محمود خان اچکزئی اور پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں وفد منصورہ پہنچ گیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وفد کا استقبال کیا۔ اپوزیشن رہنماؤں اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی۔ محمود خان اچکزئی کی جانب سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شمولیت کی باقاعدہ دعوت دی گئی۔ محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئین کی بالادستی کیلئے تحریک چلا رہے ہیں، ہمارا مقصد صرف چہروں کی تبدیلی نہیں۔ ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس قسم کے انتخابات ہوئے ملک کی بدنامی ہوئی، آئین کی بالادستی کے لئے آئے ہیں۔ اس کی خلاف ورزی قبول نہیں۔ اسد قیصر نے کہا کہ یہ تحریک ملک میں آئین اور قانون کے لئے ہے اقتدار کے لئے نہیں، جس صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں اس میں امیر جماعت اسلامی اپنا اہم کردار ادا کریں گے، امید ہے آئین و قانون کی بحالی کیلئے جماعت اسلامی ساتھ دے گی، ملک میں جنگل کا قانون ہے آزاد ملک اس طرح نہیں چلایا جا سکتا، انسانی حقوق پامال اور ناجائز مقدمات بن رہے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بدقسمتی سے آئین بار بار پامال ہوتا رہا ہے، ہمیں آئین کی بالادستی پر متفق ہونا پڑے گا، اس کے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے، آرمی چیف، عدلیہ اور تمام اداروں کو آئین کے تحت چلنا پڑے گا، گریٹر ڈائیلاگ کا آغاز ہو گا، جس کی شروعات فارم 45 سے ہو گی، فارم 47 سے آنے والی حکومت قابل قبول نہیں ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ