حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے،سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اسفند یار کاکڑ

کوئٹہ (روزنامہ آواز ٹائمز) سیکرٹری ہیلتھ بلوچستان اسفند یار کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے بہت جلد ہسپتال میں آنے والے اور زیر علاج مریضوں کو ادویات دستیاب ہوں گی۔ محکمہ کی بہتری کے لئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسفند یار کاکڑ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے طول و ارض میں بسنے والے لوگوں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے اس حوالے سے تمام ہسپتالوں، بی ایچ یوز، آر ایچ سی میں عملے کی موجودگی کو یقینی بناکر علاج کے لئے آنے والے لوگوں کو ہسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ موجود ملے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ادویات کی خریداری کے لئے مربوط پالیسی اختیار کرتے ہوئے عملی اقدامات کرلئے ہیں اور بہت جلد صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے تمام بڑے سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی غرض کے لئے آنے والے مریضوں کو او پی ڈی میں اور زیر علاج داخل مریضوں کو بھی ہسپتالوں سے ادویات کی فراہمی یقینی بنادی جائے گی اس کے لئے تیزی سے کام جاری ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی وزیر صحت، چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر حکام کی کاوشوں کی بدولت محکمہ صحت نے بلوچستان کے لوگوں کو ہسپتال میں طبی سہولیات کے لئے آنے پر اور سرکاری ہسپتالوں میں زیر علاج داخل مریضوں کو ہسپتال سے ادویات کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے او ربہت جلد ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو ادویات کی فراہمی یقینی ہوجائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں