حکومت نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کرلیے

اسلام آباد:حکومت نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کرلیے ،پاکستان کو وسط اپریل میں دس سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے ۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق اسٹیٹ بینک حکومت کا حکم ملتے ہی یورو بانڈ کی ادائیگی کردے گا ادائیگی کے بعد پاکستان عا لمی مارکیٹ میں یورو بانڈ کا قرض 7ارب ڈالر رہ جائے گا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اس سے قبل دسمبر 2023ء میں بھی یورو بانڈ کے ایک ارب ڈالر ادا کرچکا ہے پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی آخری قسط مل جانے سے زر مبادلہ کے ذخائر آٹھ ارب ڈالر سے زائد رہ گئے ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ایک ارب ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کے انتظامات مکمل کر لیے پاکستان کو وسط اپریل میں دس سالہ یورو بانڈ کی ادائیگی کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں