حکومت کا حصہ بھی بنیں گے اور وزارتیں بھی لینگے، مصطفی کمال

اسلام آباد:سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ملک کو دلدل سے نکالنا ہے تو ذمہ داری سر پر لینا ہو گی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئیڈیل تو یہی ہے کہ حکومت کا حصہ نہ بنیں ۔ہم ایسی زمہ داری لینا چاہتے ہیں تاکہ اپنے لوگوں کو ڈیلیور کر سکیں ۔ن لیگ سے بات چیت سہی سمت جا رہی ہے ۔ن لیگ سے مزاکرات میں کوئی ڈید لاک نہیں ہے۔6وزارتیں مانگنے کے حوالے سے تصدیق نہیں کروں گا ۔پہلہ مرحلہ تو حلف برداری ہے ،کابینہ کی بات تو بعد میں آئے گی ۔انہوں نے کہا ہم نے طے کر لیا ہے حکومت کا حصہ بھی بنیں گے اور وزارتیں بھی لیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں