کراچی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کوسٹ گارڈز زمین اور سمندر میں بیک وقت اپنے فرائض انجام دینے والی واحد فورس ہے جس کا نہ صرف زمانہ امن بلکہ کسی بھی مشکل اور جنگی صورت حال میں ایک اہم کردار ہے۔اس لیے حکومت کی جانب سے پاکستان کوسٹ گارڈز کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے لیے ہر ممکن مدد اور درکار وسائل فراہم کئے جائیں گے ۔ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ہیڈ کوارٹرزپاکستان کوسٹ گارڈز کے دورہ کے موقع پر کیا۔ قبل ازیں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈز بریگیڈیئر غلام عباس نے وفاقی وزیر داخلہ کا ھیڈ کوارٹرز کوسٹ گارڈز پہنچنے پر استقبال کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے یاد گار شہدا پر پھول چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ وفاقی وزیر داخلہ کو پاکستان کوسٹ گارڈز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ دی گئی۔ جس میں کوسٹ گارڈز کی ذمہ داریاں نبھانے اور ہر قسم کی اسمگلنگ خصوصا ً انسداد منشیات کی روک تھام کے لیے کی گئی کوششوں کا ذکر کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پاکستان کوسٹ گارڈزکی پیشہ ورانہ تربیتی اموراور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کئے گئے اقدامات اور پکڑی گی منشیات،شراب اور دیگر جنرل آئٹمز کی تفصیلات بھی بتائی گئیں جس میں منشیات کو نزر آتش کرنے کا عمل شامل ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے ادارے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جوانوں کے بلند عزم، حوصلہ اور کوششوں خصوصا ً انسداد منشیات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات اور کاوشوں کو سراہااور پاکستان کوسٹ گارڈز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ