خضدار (ڈسٹرکٹ بیوروچیف/عبدالکریم زہری)سینکڑوں مسلح افرادکا زہری میں ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ، لیویز تھانہ اور نادرا آفس کو نظر آتش کر دیا گیا، سرکاری اداروں کا سامان بھی لے جایا گیا
تفصیلات کے مطابق اس وقت زہری شہر میں مسلح افراد کی جانب سے حملے اور اداروں کی تباہی کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ مسلح افراد نے علاقے میں ناکہ بندی کرتے ہوئے زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس سمیت دیگر سرکاری دفاتر کو نشانہ بنایا ہے۔ لیویز تھانہ اور نادرا آفس کو آگ لگا دی گئی ہے، اور سرکاری سامان بھی لوٹ لیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد علاقے میں شدید بے چینی اور خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔
مزید تفصیلات کے لیے پولیس اور حکام کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔
روزنامہ آواز ٹائمز خضدار