پشاور:نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ گڈ گورننس کے ذریعے خود کو ثابت کریں گے۔نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ممبران اسمبلی کے حلف لینے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے وزرا کے ناموں کی حتمی منظوری لی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن جیتنے والے پی ٹی آئی کے 55 فیصد نئے ممبران اسمبلی میں پہنچے ہیں اور ان انتخابات نے پارٹی کے ساتھ مخلص رہنے والوں اور مفاد پرستوں کی شناخت کرائی۔علی امین گنڈاپورکا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پہلے بھی اپنی مرضی سے ایسی ٹیم کا انتخاب کیا تھا جو ورلڈکپ جیت چکی تھی اس بار بھی کارکردگی کی بنیاد پر بانی پی ٹی آئی ارکان کو ذمہ داریاں دیں گے۔نامزد وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ باتوں پر نہیں عملی کام پر یقین رکھتے ہیں، گڈ گورننس سے خود کو ثابت کریں گیاوراپنے ویژن کے مطابق عوامی بجٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ میرا مشن عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش ہے، صوبے میں امن و امان کے قیام، صحت کارڈ کی بحالی اور تعلیمی نظام کی بہتری پر توجہ دیں گے، ہم اپنے پلان کو کو عملی طور پر لاگو کرکے دوربارہ میدان میں اتریں گے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ