دشت کھڈان، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا

تربت(روزنامہ آواز ٹائمز)دشت کھڈان، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اطلاع کے مطابق دشت کھڈان میں لینڈ کروزر گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوئے جنہیں لیویز فورس کے اہلکار علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت لے گئے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسے، ان کی شناخت محمد خالد ولد میار سکنہ گوار مونڈی تحصیل سے کی گئی۔ اس دوران لینڈ کروزر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جن کی گرفتاری کے لیے لیویز فورس انہیں تلاش کررہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں