دنیا جانتی ہے آٹھ فروری کو الیکشن کے نام پر مذاق کیا گیا،سراج الحق

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے انتخابی دھاندلی کی تحقیقات کے لئے آزاد کمیشن بنانے اور چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ دنیا جانتی ہے آٹھ فروری کو الیکشن کے نام پر مذاق کیا گیا ۔ اور قوم کی توئین کی گئی ۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ ا لیکشن میں ہونیوالی دھاندلی کی شفاف تحقیقات کے لئے آزاد کمیشن بنایا جائے ۔ اور شفاف تحقیقات صر ف اس صورت ہو سکتی ہیں جب چیف الیکشن کمشنر اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ چھوڑ دیا لیکن جماعت اسلامی کی سویلین حاکمیت کے قیام کے لئے جدوجہد جاری رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ آٹھ فروری کو الیکشن کے نام پر سنگین مذاق کیا گیا اور قوم کی توئین کی گئی ۔ انتخابی نتیجہ عوام کی توقع کے مطابق تھا تاہم راتوں رات دو خاندانوں کے بیٹھا کر عوامی مینڈیٹ کسی اور کے سپرد کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ تمام عالمی ادارے بھی الیکشن کو ڈرامہ قرار دے چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں