راولپنڈی:آرمی چیف نے جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔فوجی مشقوں اور مقابلوں سے ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھنے کے مواقع ملتے ہیں۔مشقوں سے پیشہ ورانہ فوجی اور حربی مہارتیں بہتر ہوتی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کھاریاں گریژن میں ساتوں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ (PATS) مشق 2024 ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے جوانوں کی صلاحیتوں کومزید بہتر بناتے ہیں،ایسی مشقیں پاک فوج کے کردار ،عزم اور قابلیت کاخاصا ہے ۔آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے مشقوں میں بہترین مہارتوں کے مظاہریکی تعریف کی ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ساتویں پاکستان آرمی ٹیم سپرٹ (PATS) مشق 2024 کھاریاں گیریژن میں ایک شاندار اختتامی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ چیف آف آرمی سٹافجنرل سید عاصم منیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔مقابلوں کے شرکا ء نے 60گھنٹوں کی سخت پیٹرولنگ مشق میں حصہ لیا،مشقوں کا مقصد تجربات کے اشتراک کے ذریعے جنگی مہارتوں کو بڑھانا ہے۔مشق میں پاک فوج کی سات ٹیموں اور دوست ممالک بشمول بحرین، اردن، قازقستان، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، قطر، امریکہ، ازبکستان، سری لنکا، تھائی لینڈ اور ترکی کی پندرہ ٹیموں نے حصہ لیا۔ آذربائیجان، چین، جرمنی، انڈونیشیا، مملکت سعودی عرب اور میانمار نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔پیٹرولنگ مشقیں 25سے27فروری کے دوران نیم پہاڑی علاقوں میں کی گئیں۔ گزشتہ برسوں کے دوران، مشق نے دوست ممالک کے لیے پیشہ ورانہ فوجی سرگرمی کے طور پر بہت اہمیت حاصل کی ہے۔آرمی چیف نے نمایاں کردار ادا کرنے والے جوانوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے،آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں بین الاقوامی مبصرین اور دفاعی اتاشیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈر منگلا نے استقبال کیا ۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم