راولپنڈی (روزنامہ آواز ٹائمز)صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں غیرملکی کرنسی کے گودام کا پتا چل گیا، 8 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کرنسی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈان کے دوران راولپنڈی کے علاقے جہلم میں غیر ملکی کرنسی کے گودام کا انکشاف ہوا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر ایف آئی اے سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی کے علاقے جہلم میں چھاپہ مارا، جہاں ایچ اینڈ ایچ اور الحمید کرنسی ایکسچینج سے لاکھوں ڈالرز، پانڈ، ریال اور کروڑوں پاکستانی روپے برآمد ہوئے، موقع سے 8 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جیر نصرانی اور سب انسپکٹر گوہر شاہ و دیگر کی سربراہی میں عمل میں لائی گئی کارروائی کے دوران ابتدائی طور پر ڈیجیٹل لاکر سے 40 کروڑ روپے سے زائد کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، تاہم پلازے میں اربوں روپے ملکی و غیر ملکی کرنسی چھپائے جانے کا انکشاف ہوا جہاں دیواروں اور زمینوں پر ڈیجیٹل سیف بناکر ان میں رقم چھپائی گئی، مزید ڈیجیٹل لاکرز کھلنے کے بعد برآمد ہونے والی مجوعی رقم کا تخمینہ سامنے آئے گا۔بتایا جاتا ہے کہ پلازے اور رقم کے مالک نے قانونی دستاویزات دکھاکر چھاپہ مار ٹیم کو مطمئن کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد ڈیجیٹل لاکرز کاٹنے کے لئے منگوائے کٹرز واپس بجھوا دیئے گئے، اس دوران نجی مال پلازہ میں نکلنے والی رقم پر ایف آئی اے اور پلازہ کے مالک کے مابین تلخ کلامی ہوئی تو ایف آئی اے نے معاونت کے لئے پولیس کو طلب کر لیا۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ