نیویارک:عالمی بینک نے امکان ظاہر کیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 1.8 فیصد رہے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میکرو اکنامک آئوٹ لک رپورٹ میں بتایا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کی شرح نمو 2.3 فیصد جبکہ مالی سال 2026 میں 2.7 فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی بینک کے مطابق رواں مالی سال 24ـ2023 کے دوران شعبہ زراعت کی ترقی 3 فیصد تک رہ سکتی ہے، مالی سال 2025 میں زرعی شرح نمو کم ہوکر 2.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے مالی سال 2026 میں زراعت کی ترقی بڑھ کر 2.7 فیصد رہنے کی پیش گوئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران صنعتی ترقی کی نمو 1.8 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال 2025 میں یہ 2.2 فیصد اور 2026 میں 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کیمقابلے میں رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 8 فیصد تک رہنے کا تخمینہ ہے۔عالمی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ شرح سود اور مہنگائی میں کمی کا انحصار پائیدار مالی استحکام پر ہے، مختلف شعبوں کوسبسڈیز، گرانٹس، قرضے معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔عالمی بینک کے مطابق حکومت کے مالی خسارے میں 18 فیصدحصہ سرکاری اداروں کا شامل ہے، سال 2022 میں سرکاری اداروں پر ایک ہزار 303 ارب روپے کے اخراجات آئے۔عالمی بینک نے رپورٹ میں این ایچ اے، پی آئی اے، اسٹیل مل کے نقصانات کم کرنے کے علاوہ انرجی سیکٹر سمیت سرکاری اداروں میں مشکل اصلاحات پر زور دیا۔عالمی بینک نے کہا کہ توانائی کے شعبے کے ساتھ ساتھ پنشن اورسول سروس میں اصلاحات بھی ناگزیر ہیں۔رپورٹ کے مطابق آئندہ مالی سال قرضوں کی شرح 73.1 سے کم ہو کر 72.3 فیصد پر آنے کا امکان ہے، مالی استحکام کے لیے پرائمری خسارہ قابو میں رکھنا سب سے اہم ہوگا۔عالمی بینک کے مطابق مالی سال 2025 میں مالیاتی خسارہ جی ڈی پی کے 7.4 فیصد جبکہ مالی سال 2026 میں خسارہ جی ڈی پی کے 6.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔عالمی بینک نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال 24ـ2023 کے دوران مہنگائی کی اوسط شرح 26 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ عالمی بینک نے اگلے مالی سال اوسط مہنگائی مزید کم ہو کر 15 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔عالمی بینک نے رپورٹ میں بتایا کہ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 11.5 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم