مانانوالہ(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ریاست اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں جن کو برتری دلوائی انھیں کو حکومت بنانے دیں۔پتہ چل جائے کہ 9 مئی کے مجرم کیا کررہے ہیں ایسے عناصر کو اکثریت دلانے کے لیئے پوری سہولت کاری کی گئی ہے ایسے لوگوں کی مقبولیت کا چھ ماہ میں پتہ چل جائے گا ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریاست اور اداروں سے اپیل کرتا ہوں جن کو برتری دلوائی انہیں کو حکومت بنانے دیں چھ ماہ میں آٹا دال کے بھاو اور مقبولیت کا اندازہ ہو جائے گا ملکی سیاست کا محور آج بھی میرے قائد میاں نواز شریف ہیں جو پاکستانی عوام کا دکھ درد رکھتے ہیں اور عوام کی آخری امید کی کرن بھی میاں نواز شریف ہیں 9 مء کے مجرموں کے آج بھی سہولت کار موجود ہیں جو مکمل سہولت کاری فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں جو ملکی سالمیت کے ساتھ گھناؤنی سازش کررہے ہیں جو ملک میں افراتفری اور انارکی پھیلانے کے درپے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں میاں جاوید لطیف نے مزید کہا کہ میرے حلقہ کی عوام نے مجھے منتخب کیا مگر میرے خلاف سازش کی گئی ہے میں آپنے حلقہ کی عوام کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے بھاری اکثریت میں میاں نواز شریف کو ووٹ دیا ہے میاں نواز شریف ہی ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلا سکتے ہیں اور عوام کی امید کی آخری کرن ہیں
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ