اسلام آباد(نیوزڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر الیکشن میں ڈیوٹیز دینے والے سرکاری ملازمین کی تصاویر اور ڈیٹا شیئر کرنے پر سختی سے ردعمل دیا اور انہیں سخت سزائیں دینے کا عندیہ بھی دے دیا۔اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستانی عوام نے 8 فروری کو واضح منقسم مینڈیٹ دیا، تاہم کچھ عناصر سوشل میڈیا کو سرکاری ملازمین پر دبائو ڈالنے اور انہیں بلیک میل کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کررہے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اپنی وفاداریاں ریاست سے بدلنے کی تلقین آرٹیکل 5 اور آئین کے دیگر آرٹیکلز سمیت ملکی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے، ریاست پاکستان اپنے آئینی فرائض کی انجام دہی میں سرکاری ملازمین کا دفاع کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پرتشدد ٹرولز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کو مثالی سزا یقینی بنائے گی، ریاست اور پاکستان کے عوام کی خدمت کرنے والے ان عظیم سرکاری ملازمین سے وابستگی میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
اہم خبریں
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ
ساکران پولیس کی کارروائیاں، 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار، 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد
کراچی، 2025 میں واٹس ایپ کن ڈیوائسز پر کام کرنا بند کر دے گا؟
پاک چین بارڈر پر تجارت کا نیا ریکارڈ قائم