اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)سائفر گمشدگی کیس میں عدالت نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم کی گئی خصوصی عدالت میں جج ابوالحسنات ذوالقرنین سائفر کیس کی اِن کیمرہ سماعت کر رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرپیش کیا گیا، اس دوران سابق وزیر خارجہ کی جانب سے وکیل بابر اعوان اور شعیب شاہین بھی عدالت میں پیش ہوئے۔اس کے علاوہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی بھی عدالت پیش ہوئے۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا پر شاہ محمود قریشی کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تحقیقاتی ایجنسی کے حوالے کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس میں پیش رفت نہیں ہوئی تو مزید جسمانی ریمانڈ نہیں دیا جائے گا۔عدالت کے باہر شاہ محمود قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید ریمانڈ لینے کا کوئی جواز نہیں ہے، میں مکمل تعاون کررہا ہوں یہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے، یہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔سابق وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ یہ قانون کی ناانصافی اور حق تلفی کررہے ہیں، یہ میرا حق سلب کررہے ہیں، اللہ کا انصاف میرے ساتھ ہے اور میں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔واضح رہے کہ آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج سائفر گمشدگی کیس میں جسمانی ریمانڈ کے خلاف شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے، سابق وزیرخارجہ نے جسمانی ریمانڈ کے تین آرڈرز چیلنج کی درخواست میں وفاق اور سیکرٹری داخلہ فریق بنایا ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ