ساکران (تحصیل بیوروچیف/ فیصل جان) ایس ایچ او ساکران نے ساکران میں 2 الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 4 مسلح ڈاکوؤں گرفتار کرکے 125 موٹرسائیکل، ٹچ موبائیل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او ساکران منیر احمد جتک نے ساکران کے علاقے 4 نمبر نالے کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران بروقت کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دونوں ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے چھینی گئی 5800 نقدی رقم، اسکرین موبائل سمیت ایک پسٹل برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ممتاز علی ولد محمد یوسف قوم مری سکنہ جام کالونی حب اور ملزم رضوان احمد ولد موسی قوم رند سکنہ گلیکسی ٹاؤن حب کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او ساکران منیر احمد جتک نے 2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مذید کاروائی شروع کردی ہے۔
اسکے علاوہ ایس ایچ او ساکران منیر احمد جتک نے ساکران میں دوسری کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام رسول ولد ممتاز علی قوم مگسی سکنہ آسکانی کراچی اور ملزم عبدالجبار ولد اللہ وتا قوم شیخ سکنہ نیول کالونی کراچی کو گرفتار کرکے چھینی ہوئی 125 موٹرسائیکل، ایک عدد ٹچ اسکرین موبائل سمیت 2 پسٹل برآمد کرلیا۔
اس ایچ او ساکران منیر احمد جتک نے بتایا کہ ساکران پولیس نے دو الگ الگ کارروائیوں میں مجموعی طور پر 4 مسلح ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے 125 موٹرسائیکل، ٹیچ موبائیل، نقدی رقم سمیت 3 پسٹل برآمد ہوا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مذید کاروائی شروع کردی ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں کو علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ ایس ایچ او ساکران منیر احمد جتک نے کہاکہ ساکران میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ساکران سے جرائم پیشہ افراد کاخاتمہ میرا مشن ہے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہماری اولین زمہ داری ہے۔
روزنامہ آواز ٹائمز ساکران تحصیل بیورو