اسلام آباد(روزنامہ آواز ٹائمز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول اور سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی اپیکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں نگران وفاقی وزرا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور عسکری حکام بھی شریک ہوئے، نگران وزیراعظم اور کابینہ کو کونسل سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق وزارت فوڈ سکیورٹی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معدنیات کی سرمایہ کاری سے متعلق امور پر اجلاس میں بریفنگ دی گئی، نگران وزرا اور عسکری حکام کی جانب سے سرمایہ کاری کے شعبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری سے معاشی حالات کو بہتر بنایا جاسکتا ہے، سرمایہ کاروں کیلئے ساز گار ماحول اور سہولیات دینا حکومت کی ذمہ داری ہے، پہلی بار ہے کہ ملکی معیشت کے لیے ایک ویژن دکھائی دے رہا ہے۔
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ