اسلام آباد :پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے دباؤ پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹینڈنٹ اور پیـٹیـ آئی کے بانی عمران خان کے درمیان طے پانے والا تحریری معاہدہ آئین، قانون، ضابطوں اور جیل مینوئل کا کھلا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔ جیل انتظامیہ اور کسی سزا یافتہ قیدی کے درمیان اس طرح کے تحریری معاہدے کی نظیر شاید ہی ملتی ہو کہ ایک سرکاری اہلکار کے ساتھ سزا یافتہ قیدی کے دستخطوں سے معاہدہ طے پایا ہو۔ ذوالفقار علی بھٹو، آصف علی زرداری، بے نظیر بھٹو، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، یوسف رضا گیلانی سمیت بیسیوں نامور سیاسی رہنما جیلوں میں رہے لیکن کسی کے ساتھ اس طرح کے تحریری معاہدوں کی مثال نہیں ملتی حالانکہ ان میں سے کوئی بھی عمران خان جیسے مقدمات میں سزا یافتہ نہیں تھا۔ اسلام آباد سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ معاہدے میں بتایا گیا ہے کہ ایسا اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں کیا جا رہا ہے۔ سینیٹر صدیقی نے کہا کہ اگر ہائی کورٹ کی ہدایات پر سزا یافتہ قیدی کو یہ حق دیا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے ملاقاتیوں کی تعداد، دنوں اور وقت کا تعین کرے اور رابطہ کار مقرر کرے تو یہ حق اڈیالہ جیل کے پانچ ہزار کے لگ بھگ اور ملک بھر کی جیلوں میں بند 90 ہزار قیدیوں کو کیوں نہیں دیا جا سکتا؟
اہم خبریں
تربت، ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے ساتھ یہ دن گزارنا، ایک یادگار اور متاثر کن تجربہ ہے، طالبات
خضدار کی باہمت بیٹی فرزانہ سحر جاموٹ ۔۔۔ الفواد فاؤنڈیشن سے سحر اسکلز ڈولپمنٹ تک کا سفر
سیالکوٹ بھی پاکستان سپر لیگ میں شامل، اعلان ہوگیا
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاضخان کی صدارت میںاجلاس، اے ڈی سی نثار لانگو اور آفیسران کی شرکت
قلعہ عبداللہ، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان سے سینیٹر حاجی عبدالشکور خان اچکزئی کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال
قلعہ عبداللہ، موجودہ مسائل کی حل کے لیے جامع حکمت عملی ترتیب دیدی گئی، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
روزنامہ آواز ٹائمز شمالی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف نوربہرام، میران شاہ پریس کلب کے صدر منتخب
قلعہ عبداللہ، امن وامان کے قیام کیلئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، ڈپٹی کمشنر محمد ریاض خان
گوادر سے کل فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، پہلی پرواز کہاںروانہ ہوگی؟ فیصلہ ہوگیا
خضدار، تحصیل زہری میںسینکڑوںافراد کا ناکہ بندی، زہری بازار، لیویز تھانہ، نادرا آفس اور دیگر اداروں پر حملہ